فلم کے لئے سری دیوی سے بات نہ کرنے کا بے حد افسوس اور پچھتاوا رہے گا،ہنسل مہتا

اتوار 18 مارچ 2018 11:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) بالی وڈ فلمساز ہنسل مہتا نے کہا ہے کہ انہیں فلم کے لئے اداکارہ سری دیوی سے بات نہ کرنے کا بے حد افسوس اور پچھتاوا رہے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز ہنسل مہتا نے ٹویٹر پر اپنی فلم کے اداکارہ سری دیوی سے بات نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہاں ایک اور سری دیوی کبھی نہیں آئے گی، میںاپنی نئی فلم کے لئے اداکارہ سری دیوی کو کاسٹ کرنا چاہتے تھا لیکن ان سے بات نہیں کر سکا اور وہ اس دنیا سے گزر گئیں جس پر بے حد افسوس اور پچھتاوا رہے گا اور اگر میری عمدہ صلاحیتوں کے حامل اداکار کی تلاش مکمل ہوجاتی ہے تو وہ فلم سری دیوی سے منسوب کی جائے گی۔

ہدایتکار ہنسل مہتا کی نئی فلم ’’اومیرتا‘‘ میں اداکار راج کمار رائو مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جو رواں سال 20اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 18/03/2018 - 11:20:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :