کپل شرما کے مداحوں کے لیے بری خبر

کپل شرما ڈپریشن کے باعث دماغی صحت بحالی مرکز میں داخل ہو گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 28 اپریل 2018 20:56

کپل شرما کے مداحوں کے لیے بری خبر
ممبئی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-28اپریل 2018ء ) :کپل شرما کے مداحوں کے لیے بری خبر آ گئی۔ کپل شرما ڈپریشن کے باعث دماغی صحت بحالی مرکز میں داخل ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کپل شرما شو کے میزبان کپل شرما آجکل شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ کپل شرما شو کے دوران یا انکی شوٹنگ سے پہلے ایسے واقعات سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے کپل شرما شو کی ساکھ مردہ ہو گئی تھی ۔

(جاری ہے)

معروف کامیڈی شو دی کپل شرما شو کی بندش کے بعد نئے شو فیملی ٹائم ود کپل شرما کی ناکامی نے کپل شرما نے مزید پریشان کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا میں منظر عام پر آنے والی خبروں کے مطابق کپل شرما ممبئی سے باہر نفسیاتی دباو کے علاج کے لیے مرکز بحالی دماغی صحت میں داخل ہوگئے ہیں ۔مرکز بحالی دماغی صحت معروف کامیڈین کا علاج جاری ہے تا ہم انکے مینجر اور قریبی ذرائع نے تاحال اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
وقت اشاعت : 28/04/2018 - 20:56:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :