شاہد کپور کی تیلگوفلم ارجن ریڈی کے ہندی ریمیک کے لئے تیاریاں شروع

ہفتہ 12 مئی 2018 19:00

شاہد کپور کی تیلگوفلم ارجن ریڈی کے ہندی ریمیک کے لئے تیاریاں شروع
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تیلگوفلمارجن ریڈی کے ہندی ریمیک میں اپنے کردارکے لئے تیاریاں شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہد کپور ان دنوں یامی گوتم اور شردھا کپور کے ساتھ فلم بتی گل میٹر چالو کی عکس بندی میں مصروف ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے تیلگو فلم ارجن ریڈی کے ہندی ریمیک کے لئے بھی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ تاہم ابھی اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ فلم کی عکس بندی جولائی میں شروع کی جائے گی ۔ فلم کے ہدایتکار سندیپ ونگاجبکہ پروڈیوسر مراد کھیتانی اور ایشون وردے ہیں۔۔

وقت اشاعت : 12/05/2018 - 19:00:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :