کنگنا رناوت اور راج کمار رائو کی فلم ’’مینٹل ہے کیا ‘‘ کی عکسبندی شروع

جمعہ 18 مئی 2018 11:20

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت اور راج کمار رائو نے نفسیاتی تھرلر فلم ’’مینٹل ہے کیا ‘‘ کی عکسبندی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار راج کمار رائو نے سوشل میڈیا پر فلم کی عکسبندی کے پہلے روز کلیپ بورڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ فلمساز ایکتا کپور کی نفسیاتی تھرلر فلم ’’مینٹل ہے کیا ‘‘ کی عکسبندی شروع کر دی گئی ہے۔ فلم کے ہدایتکار پراکاش کوولمودی ہیں جبکہ فلم میں اداکار راج کمار رائو کے ساتھ اداکارہ کنگنا رناوت مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 18/05/2018 - 11:20:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :