امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا بچن نندا ماڈل بن گئیں

منگل 22 مئی 2018 10:20

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا بچن نندا نے بھی اداکاری کے شعبے میں قدم رکھ دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق امیتابھ بچن کے بیٹے اور بہو کے بعد اب ان کی بیٹی شویتا بچن نندا نے بھی اداکاری شروع کر دی، شویتا اپنے والد امیتابھ بچن کے ساتھ ایک مقامی اشتہار میں نظر آئیں گی جس کی عکسبندی بھی شروع کر دی گئی ہے۔ امیتابھ بچن فلم’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ میں نظر آئیں گے۔

وقت اشاعت : 22/05/2018 - 10:20:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :