فلم ’’سنجو‘‘ کا ٹریلر30 مئی کو ریلیز کیا جائے گا

جمعہ 25 مئی 2018 11:00

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) بالی وڈ ادکار رنبیر کپور کی فلم ’’سنجو‘‘ کا ٹریلر 30 مئی کو ریلیز کیا جائے گا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق راج کمار ہیرانی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’سنجو‘‘ کا ٹریلر 30مئی کو ریلیز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی اداکار سنجے دت کی زندگی پر مبنی ہے جس میں رنبیر کپور سنجے دت کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں پریش راول، منیشا کوئرالہ، وکی کوشل، سونم کپور اور دیا مرزا شامل ہیں۔ فلم 29 جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 25/05/2018 - 11:00:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :