کیریئر کے بہت کم عرصے میں معیاری کرداروں کی پیشکش ہونے پر خود کو خوش قسمت تصور کرتاہوں، ایشان کھٹر

اتوار 15 جولائی 2018 13:20

․ ممبئی۔15 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار ایشان کھٹر نے کہا ہے کہ کیریئر کے بہت کم عرصے میں معیاری کرداروں کی پیشکش ہونے پر خود کو خوش قسمت تصور کرتاہوں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ایشان کھٹر نے کہا ہے کہ وہ خود کو خوش قسمت تصور کرتے ہیں کہ مجھے بطور اداکار بہت ہی کم عرصے میں معیاری کرداروں کی پیشکش ہوئی ہے، پہلے میں نے ایرانی ہدایتکار ماجد ماجدی کی ہندی فلم ’’بی یونڈ دا کلائوڈز ‘‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور اب ہدایتکار ششانک کھیتن کی فلم ’’دھڑک ‘‘ سے مجھے بہت بڑی تعداد میں لوگوں کے سامنے ابھرنے کا موقع ملا ہے، مجھے امید ہے کہ میں اس توازن کو برقرار رکھوں۔

انہوں نے کہا کہ میں اچھے اور معیاری مواد پر مبنی فلموں کا حصہ بننا چاہتا ہوں جس سے مجھے بطور اداکار اپنی صلاحیتوں کو ابھارنے میں مدد ملے۔ فلم ’’دھڑک رواں سال 20جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 15/07/2018 - 13:20:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :