دوسروں کے مقابلے میں زیادہ فٹ ہوں، فضا علی

اتوار 15 جولائی 2018 13:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) اداکارہ فضا علی نے کہا ہے کہ ہلکی غذائوں کے استعمال اور ایکسر سائز کی وجہ سے میںدوسروں کے مقابلے میں زیادہ فٹ ہوں۔ میں عجوہ کھجور اور شہد کا باقاعدگی سے استعمال کرتی ہوں اور روزانہ سات کھجوریں ضرور کھاتی ہوں۔ یہ دونوں چیزیں ایسی ہیں جو خوراک کے ساتھ شفاء بھی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے فٹنس ٹپس دیتے ہوئے کہا کہ صبح ناشتے میں پھلوں کا جوس استعمال کرنا چاہئے اور دوپہر کو لازمی طور پر مختلف سلاد استعمال کی جائیں تو انسانی صحت بہتر رہتی ہے۔ شوبز میں کام کرنے والی دوسری اداکارائوں کو بھی چاہئے کہ وہ خود کوا سمارٹ رکھنے کیلئے ہلکی غذا?ں کے ساتھ مختلف ایکسر سائز بھی کرتی رہیں تو ان کو کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہو گا۔

وقت اشاعت : 15/07/2018 - 13:40:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :