فلم ’’سنجو‘‘ کا نیا گانا ’’مجھے چاند پہ لے چلو‘‘ جاری

پیر 16 جولائی 2018 10:30

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) بالی وڈ فلم ’’سنجو‘‘ کا نیا گانا’’مجھے چاند پہ لے چلو‘‘ جاری کر دیا گیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’سنجو‘‘ سنجے دت کی زندگی پر مبنی ہے،جس میں رنبیر کپور نے مرکزی کردار ادا کیا، گانا کرشمہ تنا اور رنبیر کپور پر فلمایا گیا ہے، گانے کی موسیقی اے آر حمان نے ترتیب دی ہے، فلم اب تک دنیا بھر میں500 جبکہ بھارت میں295کروڑ روپے کا بزنس کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں سونم کپور، دیا مرزا، پریش راول، منیشا کوئرالہ، انوشکا شرما ، رشمہ تنا، جم ساربھ اور دیگر شامل ہیں۔فلم29جون کو نمائش کے لئے پیش کی گئی۔

وقت اشاعت : 16/07/2018 - 10:30:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :