ہالی ووڈ فلم’’ پیپر منٹ‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا

ایکشن سے بھرپور یہ فلم 7ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

پیر 16 جولائی 2018 12:12

ہالی ووڈ فلم’’ پیپر منٹ‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) ایکشن سے بھرپور فلموں کے مداحوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ کرائم تھرلر فلم’’ پیپر منٹ‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پیئر مورل کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی نوجوان ماں کے گرد گھوم رہی ہے جو بدلے کی آگ میں جلتے ہوئے اپنے دشمنوں سے انتقام لینے کیلئے نکل پڑتی ہے۔فلم کی کاسٹ میں جنیفر گارنر،جان گلیگر،جوہن اورٹز،میتھڈ مین، رچرڈ کیبرا، کرس جانسن اور جوان پیبلو سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔گیری لوچیسی اور ٹام روسنبرگ کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپور یہ فلم 7ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 16/07/2018 - 12:12:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :