سلمان خان کی فلم ’’بھارت‘‘ کی عکسبندی 22 جولائی سے شروع ہو گی

منگل 17 جولائی 2018 11:00

سلمان خان کی فلم ’’بھارت‘‘ کی عکسبندی 22 جولائی سے شروع ہو گی
․ ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’’بھارت‘‘ کی عکسبندی 22 جولائی سے شروع کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار علی عباس ظفر کی فلم ’’بھارت‘‘ کی عکس بندی سرکس کے سیٹ اپ پر مبنی مناظر پر کی جائے گی۔ فلم میں سلمان خان کے ساتھ اداکارہ پریانکا چوپڑا مرکزی کردار ادا کریں گی جبکہ اس میں اداکارہ تبو، دیشا پتانی، ورون شرما اور سنیل گروور بھی شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 17/07/2018 - 11:00:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :