فلم ’’لوراتری‘‘ کا نام تبدیل کر کے ’’لو یاتری‘‘ کر دیا گیا، نیا پوسٹر جاری

بدھ 19 ستمبر 2018 12:10

فلم ’’لوراتری‘‘ کا نام تبدیل کر کے ’’لو یاتری‘‘ کر دیا گیا، نیا پوسٹر جاری
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکارسلمان خان کی پروڈکشن فلم ’’لوراتری‘‘ کا نام تبدیل کر کے ’’لو یاتری‘‘ کر کے نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سلمان خان کی پروڈکشن فلم ’’لوراتری ‘‘ کے نام کی وجہ سے حال ہی میںریاست بہار میں مظفر پور کی عدالت میں سلمان خان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جس مین موقف اختیار کیا گیاکہ ہندوئوں کا مذہبی تہوار نوراتری ہے اور فلم کا نام ’’لوراتری ‘‘ہے جس کی وجہ سے ہندوئوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے جس پر سلمان خان نے فلم کا نام ’’لوراتری‘‘ سے ’’لو یاتری ‘‘ کرتے ہوئے نیا پوسٹر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوئی الفاظ کی غلطی نہیں ہے۔

فلم میں اداکار ایوش شرما اور ورینہ حسین مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جو رواں سال 5 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 19/09/2018 - 12:10:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :