سندیپ اے ورما نے شارٹ فلم ’’دی ڈیسگائز‘‘ پر کام شروع کر دیا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 13:15

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) بالی وڈ ہدایتکار سندیپ اے ورما مختصر دورانیے کی فلم ’’کہانی باز‘‘ کی کامیابی کے بعد بین الاقوامی مختصر فلم ’’دی ڈیسگائز‘‘ پر کام شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار سندیپ اے ورما نے ڈیجیٹل شارٹ فلم ’’کہانی باز‘‘ بنائی تھی جسے شائقین کی جانب سے بے حد پذیرائی حاصل ہوئی اور اب ہدایت کار نے بین الاقوامی مختصر فلم ’’دی ڈیسگائز‘‘ پر کام شروع کر دیا ہے ۔سندیپ کا کہنا ہے کہ میری پہلی فلم ’’منجوناتھ‘‘ کی سکریننگ برطانوی پروڈکشن ہائوسز میں جب دیکھی گئی تو انہوں نے مجھ سے رابطہ کیا، میری نئی فلم 30منٹ پر مبنی ہے اور مجھے بہت خوشی ہوئی کہ مجھے اس پراجیکٹ کے لئے پیش کش کی گئی۔

وقت اشاعت : 18/10/2018 - 13:15:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :