میں محنت کے بل بوتے پر اپنا مقام بنانے پر یقین رکھتا ہوں، روہن مہرا

منگل 23 اکتوبر 2018 14:03

میں محنت کے بل بوتے پر اپنا مقام بنانے پر یقین رکھتا ہوں، روہن مہرا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) بالی وڈ کے اداکار روہن مہرا اور آنجہانی اداکار ونود مہرا کا کہنا ہے کہ وہ فلم انڈسٹری میں محنت کے بل بوتے پر اپنا مقام بنانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’بازار‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکارروہن مہرا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے والد ونود مہرہ کا نام استعمال کرکے اپنی شناخت بنانے کے قائل نہیں ہیں بلکہ وہ اپنی اداکاری سے اپنے آپ کو فلم انڈسٹری اور شائقین میںمنوانا چاہتے ہیں۔

ان کا ایک سوال پر کہنا تھا کہ فلم ’’بازار‘‘ میں کام کرنے سے پہلے ان کو کوئی نہیں جانتا تھا لیکن اس میں کام کرنے کے بعد لوگ مجھے پہچانتے ہیں اور میں اس پر خوش ہوں کہ فلم کا کردار میری پہچان بنا ہے ۔ ان کا فلم انڈسٹری میں آنے والے اداکاروں کے تجربے کے بارے مین کہنا تھا کہ نئے اداکاروں کو تنقید کی بجائے خوش دلی سے قبول کیا جاتا ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ اداکار روہن مہرا فلم ’’بازار‘‘ میں اداکار سیف علی خان کت ساتھ نظر آئیں گے۔
وقت اشاعت : 23/10/2018 - 14:03:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :