فلم ’’چیٹ انڈیا‘‘ کا نیا پوسٹر جاری

منگل 11 دسمبر 2018 13:19

فلم ’’چیٹ انڈیا‘‘ کا نیا پوسٹر جاری
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی کی فلم ’’چیٹ انڈیا‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار عمران ہاشمی نے سوشل میڈیا پر فلم ’’چیٹ انڈیا ‘‘ کا دوسرا پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں عمران ہاشمی کرسی پر ہاتھ جوڑے بیٹھے ہیں جبکہ ان کے سامنے میز پر پیسوں سے بھرا سوٹ کیس پڑا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی بھارتی تعلیمی نظام میں کرپشن اور غیر قانونی سرگرمیوں پر مبنی ہے جبکہ فلم کے عنوان کی ٹیگ لائن ’’نقل میں ہی عقل ہے‘‘ رکھی گئی ہے۔ فلم آئندہ سال 25جنوری کو ریلیزکی جائے گی۔

وقت اشاعت : 11/12/2018 - 13:19:53

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :