عمران ہاشمی کی فلم ’’چیٹ انڈیا‘‘ کا ٹریلر جاری

بدھ 12 دسمبر 2018 14:40

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی کی فلم ’’چیٹ انڈیا‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایت کار سومیک سین کی فلم ’’چیٹ انڈیا ‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس میں آج کے دور کے تعلیمی نظام کے سیاہ پہلوئوں یعنی نقل مافیا اور کرپشن کی عکاسی کی گئی ہے جبکہ فلم کے عنوان کی ٹیگ لائن ’’نقل میں ہی عقل ہے‘‘ رکھی گئی ہے فلم میں عمران ہاشمی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جوآئندہ سال 25 جنوری کو ریلیزکی جائے گی۔

وقت اشاعت : 12/12/2018 - 14:40:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :