لوک ورثہ کے منڈوا فلم کلب کے تحت ایران کی فلم ’’دا سیلز مین‘‘ پیش کی جائے گی

جمعرات 13 دسمبر 2018 16:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) لوک ورثہ کے منڈوا فلم کلب کے تحت ایران کی فلم ’’دا سیلز مین‘‘ پیش کی جائے گی۔ یہ فلم ہفتہ 15 دسمبر کو تین بجے لوک ورثہ کے میڈیا سنٹر میں پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

منڈوا فلم کلب کے تحت لوک ورثہ میں ہر ہفتہ کو پیش کی جاتی ہے۔ منڈوا کلب میں عوام کی دلچسپی کو ملحوظ خاطر رکتھے ہوئے ایک ہفتہ پاکستانی جبکہ دوسرے ہفتے غیرملکی فلم پیش کرنے کا اہتمام کیا ہے۔ پروگرام کا مقصد عوام کو تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان فلم انڈسٹری کی یادگار فلمیں پیش کرنا بھی ہے۔

وقت اشاعت : 13/12/2018 - 16:11:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :