دانش تیمور نے گیم شو میں لاکھوں روپے کے انعامات جیت لئے

ہفتہ 15 دسمبر 2018 13:45

دانش تیمور نے گیم شو میں لاکھوں روپے کے انعامات جیت لئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) اداکار دانش تیمور نے نجی ٹی وی چینل کے گیم شو میں لاکھوں روپے کے انعامات جیت لیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکار دانش تیمور نے نجی ٹی وی چینل کے گیم شو’کروڑوں میں کھیلیں ‘میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف سوالوں کے جواب دیکر موبائل فون ، لیپ ٹاپ ، دو موٹر سائیکلیں ، ڈائمنڈ سیٹ ، بیڈ سیٹ ،ہوم اپلائس الیکٹرانک کی اشیاء سمیت دیگر چیزیں جیت لیں جن کی مالیت لاکھوں روپے بنتی ہے۔دانش تیمور مزید چار سالوں کے جواب دیکر دو گاڑیاں اور ایک بنگلہ اور سونا بھی جیت سکتے تھے مگر سوال کا جواب نہ آنے پر انہوں نے آپشن کے طور پر چھوڑ دیا ۔

وقت اشاعت : 15/12/2018 - 13:45:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :