عالمی شہرت یافتہ اداکار و کمپیئر معین اخترکی 13ویں برسی22اپریل کومنائی جائے گی

جمعہ 19 اپریل 2024 20:50

عالمی شہرت یافتہ اداکار و کمپیئر معین اخترکی 13ویں برسی22اپریل کومنائی جائے گی
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) عالمی شہرت یافتہ اداکار و کمپیئر معین اخترکی 13ویں برسی22اپریل کومنائی جائے گی۔معین اخترنے اپنے کیرئیرکا آغاز 1966میں کیا،انہوں نے کئی لازوال ٹی وی ڈراموں،فلموں اور اسٹیج شوز میں کام کیا۔

(جاری ہے)

معین اخترپاکستان کے ان چند فنکاروں میں شمارکیے جاتے ہیں جنھوں نے اردو، پنجابی، سندھی،پشتو، گجراتی، بنگالی، انگریزی سمیت کئی زبانوں میں کام کیا،ان کے مقبول ترین ڈراموں میں روزی، ہاف پلیٹ،آخری گھنٹی،مکان نمبر47،آنگن ٹیڑھا،سچ مچِ،عیدٹرین، جب کہ اسٹیج ڈراموں میں بڈھا گھر پہ ہے، یس سرنوسر‘ شامل ہیں۔

معین اخترکوان کی بہترین اداکاری پرحکومت پاکستان نے تمغہ حسن کارکردگی سمیت کئی اعزازت سے نوازا۔ معین اختر22اپریل 2011ء کوحرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔
وقت اشاعت : 19/04/2024 - 20:50:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :