کامیڈی سے بھرپور نئی تھری ڈی اینیمیٹیڈ فلم پلے موبل کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 15:40

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) ہالی ووڈ کی کامیڈی سے بھرپور نئی تھری ڈی اینیمیٹیڈ فلم پلے موبل کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر لینو ڈیسلوو کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی مارلا نامی ایسے دلچسپ اینیمیٹیڈ کردار کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے لاپتہ بھائی چارلی کی تلاش میں لمبے سفر پر نکل پڑتا ہے اور اس دوران ایس کئی مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے تاہم وہ ہمت نہیں ہارتا اور اپنی کوشش جاری رکھتاہے۔

ایڈنچر کامیڈی فلم کے دلچسپ ننھے کرداروں کے ڈائیلاگ نامور ہالی وڈ اداکارڈینیئل ریڈ کلف ،جم جیفیگن ،انایا جوائے ،گیبرئل بیٹ مین اورایڈم لیمبرٹ سمیت کئی فنکاروں کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔75ملین ڈالر لاگت سے بننے والی اس دلچسپ تھری ڈی اینیمیٹیڈ فلم آئندہ سال 16اگست کوسنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔
وقت اشاعت : 15/12/2018 - 15:40:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :