ہالی ووڈ سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم ایکوامین کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیئر

ہفتہ 15 دسمبر 2018 15:40

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) ڈی سی کامکس کے مشہور کردار ایکوامین پر مبنی نئی ہالی ووڈ سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم ایکوامین کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا۔ فلم کی مرکزی کاسٹ اور ہدایتکار جلوہ گر ہوئے۔ اس موقع پر ہزاروں مداح اپنے پسندیدہ ستاروں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے قرار دکھائی دئیے۔

ایکوا مین کا کردار نبھانے والے نامور ہالی وڈ ایکٹر جیسن ممووا جب ریڈ اکارپٹ پر پہنچے تو ان کے فینز نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

(جاری ہے)

جیسن نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیااور اپنے مخصوص انداز میں دیگر ڈانسرز کے ہمراہ ہکا ڈانس بھی پرفارم کیا اور جوش وخروش کا مظاہرہ کیا۔ہدایتکارجیمز وان کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے سپر ہیرو کردار کے گرد گھوم رہی ہے جو دنیا کے سمندروں پرحکومت کرتا ہے اور دشمنوں سے بچاتے ہوئے حفاظت کرتا ہے۔

پیٹر سیفران اور روب کوون کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والے سپر ہیروفلم میں مرکزی کردار معروف ہالی وڈ اسٹار جیسن ممووا نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ امبر ہیرڈ،ڈولف لنگرین ، ولیئم ڈیفوئے ،پیٹرک ولسن، اور نکول کڈمین سمیت کئی فنکار اہم کرداروں مین جلوہ گر ہو رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 15/12/2018 - 15:40:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :