عاصم رضا کی فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘کی شوٹنگ مکمل ،
فلم عید الاضحی پر ریلیز کی جائیگی فلم سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ، دل سے پہلے پہلی فلم بن سکتی ہے لیکن دل اور دماغ سے دوسری فلم بن رہی ہے،ڈائر یکٹر عاصم رضا ہدایت کار عاصم رضا کی کوئی بھی فلم ہو وہ میری فلم ہے چاہے اس میں میںہوں یا نہ ہوں ،ماہر ہ خان
بدھ 19 دسمبر 2018 13:00
(جاری ہے)
عاصم رضا نے کہا کہ یہ فلم رومانس اور مزاح سے بھرپور ہوگی ،فلم کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے اس کو عید الاضحی پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘میں فلم کی کاسٹ میں ندیم بیگ ، فریحہ الطاف ، حنا دلپزیر، زارا نور عباس اور احمد علی بٹ بھی شامل ہیں، اداکارہ زارا نور کی ڈیبیو فلم ہوگی جس میں وہ مایا علی اور شہریار منور کے ساتھ کام کریں گی۔
معروف اداکار فواد خان ، ماہرہ خان ، میرا ، سونیا جہاں کو بھی فلم’پرے ہٹ لو‘میں ایک خصوصی کردار کیلئے کاسٹ کر لیا گیا ،ْ فلم میں میوزک اور کمپوزیشن عدنان سمیع خان کے بیٹے آزان سمیع خان نے ترتیب دی ہے ۔فلم کے مرکزی کردار کیلئے اداکارہ ماہرہ خان کے انکار کے بعد مایا علی کو کاسٹ کیا گیا اس حوالے سے ماہرہ خان نے کہا کہ ہدایت کار عاصم رضا کی کوئی بھی فلم ہو وہ میری فلم ہے چاہے اس میں میں ہوں یا نہ ہوں ۔ فلم عید الاضحی کے موقع پر ریلیز کی جائیگی ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Sonam Kapoor
Chloë Grace Moretz
Elizabeth Gillies
Carrie Fisher
Mahesh Manjrekar
Nathan Fillion
Matthew McConaughey
Christina Applegate
Rupert Friend
Aamina Sheikh
Sahil Shroff
Sridevi
Showbiz News In Urdu
-
کامیڈی کنگ منور ظریف کی48ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم ، فلم پروڈیوسرہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ