پیکو فلم بینوں کو نئی سطح پر لے آئی ہے، عرفان خان

بدھ 13 مئی 2015 15:04

پیکو فلم بینوں کو نئی سطح پر لے آئی ہے، عرفان خان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء) بالی ووڈ اداکار عرفان خان نے فلم پیکو کی کامیابی کوشائقین کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیکو دراصل فلم بینوں کو ایک نئی سطح پر لے آئی ہے جو بڑی بات ہے۔

(جاری ہے)

عرفان خان جو کہ فلم پیکو کا حصہ ہیں نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ پیکو میں انٹرٹینمنٹ کو ایک نئے انداز میں پیش کیا گیا اور اس کی کامیابی سے ثابت ہوا کہ یہ انداز یا سطح فلم بینوں کو اچھی لگی ہے۔ پیکو کے ہدایتکار شوجیت سرکار کے مطابق اس فلم کے ذریعے دیپکا اصل معنوں میں سپر سٹار کے طور ابھری ہیں۔ اس نے اپنا کردار پیکو اتنا ڈوب کر کیا کہ دیپکا کہیں نظر نہیں آتی۔ شوجیت کے مطابق جس طرح ہیروز میں خان اور کپورز میں کشش دکھائی دیتی ہے اسی طرح ہیروئنز میں دیپکا خان اور کپور ہے۔

وقت اشاعت : 13/05/2015 - 15:04:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :