کرینہ کپور کے ساتھ میرا ماضی محض ایک رازنہیں بلکہ دنیا کے لیے بہت بڑا راز ہے، شاہد کپور

ہفتہ 25 مارچ 2017 15:17

کرینہ کپور کے ساتھ  میرا ماضی محض ایک رازنہیں بلکہ دنیا کے لیے بہت بڑا راز ہے، شاہد کپور
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کا کہنا ہے کہ اداکارہ کرینہ کپور کے ساتھ ان کا ماضی محض ایک رازنہیں بلکہ دنیا کے لیے بہت بڑا راز ہے۔بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپوراورشاہد کپورکے درمیان ایک لمبے عرصے تک رہنے والی گہری دوستی سے کون واقف نہیں، جس کے باعث وہ خوب خبروں کی زینت بھی بنے رہے لیکن اب دونوں اداکارہی الگ الگ خوشگوارزندگی گزار رہے ہیں جہاں شاہد کپوربیٹی کے باپ اور اداکارہ کرینہ کپور بھی بیٹے کی ماں بن گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارشاہد کپورسے جب ایک ایوارڈ کی تقریب کے دوران موجود مداحوں کی جانب سے ان کے کرینہ کے ساتھ ماضی میں گزارے ہوئے وقت کے حوالے سے پوچھا گیا توانہوں نے پہلے ٹالنے کی کوشش کی کہ ان سے ماضی کے حوالے سے کچھ نہ پوچھا جائے۔

(جاری ہے)

لوگوں کے اصرارپرانہوں نے جواب دیا کہ آپ لوگ کس ماضی کی بات کررہے ہیں جب کہ آپ لوگ اس حوالے سے کچھ بھی کیسے کہہ سکتے ہیں، کیا آپ لوگ میرے جاسوس تھے تاہم اپنے ماضی کے حوالے سے میں سب کچھ نہیں بتا سکتا کیونکہ کرینہ کے ساتھ ان کا ماضی محض ایک راز نہیں بلکہ دنیا کا بڑا راز ہے۔

شاہد کپورسے جب ایوارڈ کی میزبان نے سوالات کرنا شروع کیے تو انہوں نے کہا کہ وہ بے فکررہیں کیونکہ وہ ان کے ماضی کے رشتوں کے حوالے سے کچھ بھی نہیں پوچھیں گی، جس پراداکارنے مسکراتے ہوئے ہوئے کہا کہ یہ بہت اچھی بات ہے اورشادی کے بعد اس طرح کی باتیں نہ کی جائیں تو بہترہے۔
وقت اشاعت : 25/03/2017 - 15:17:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :