زارا اکبر یکم اپریل کو کراچی روانہ ہوں گی

منگل 28 مارچ 2017 12:38

زارا اکبر یکم اپریل کو کراچی روانہ ہوں گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) اداکارہ زارا اکبر یکم اپریل کو کراچی روانہ ہوں گی جہاں وہ پی ٹی وی کے ڈرامہ سوپ میں کمانڈو کا کردار ادا کریں گی ۔

(جاری ہے)

پی ٹی وی کی ڈرامہ سوپ ان دنوں آن ایئر ہے جبکہ اس کی دیگر اقساط کی ریکارڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس میں زارا اکبر کو مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کیا گیا ہے اور وہ بطور کمانڈو کے کردار کی ریکارڈنگ میں حصہ لیں گی ۔ڈرامہ سوپ کے ڈائریکٹر رومیل خان ہیں ۔ اس کے علاوہ زارا اکبر کے مزید دو ڈرامہ پروڈیوسرز سے بھی معاہدے ہوچکے ہیں اور زارااکبر ان پروڈیوسروں کے ڈرامہ سیریلز کی ریکارڈنگ میں بھی اپنے سین عکس بند کروائیں گی ۔

وقت اشاعت : 28/03/2017 - 12:38:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :