عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کیساتھ محبت کے اعتراف کی تصدیق کرلی

عالیہ اور رنبیر دونوں شادی کے لیے تیار ہیں‘ان کی شادی آئندہ سال ہو سکتی ہے اداکار رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور نے بھی عالیہ بھٹ کو بطور بہو قبول کر لیاہے

منگل 14 اگست 2018 12:36

عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کیساتھ محبت کے اعتراف کی تصدیق کرلی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) کافی عرصے سے میڈیا میں بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی محبت کے چرچے تھے اور رواں سال مئی میں عالیہ بھٹ نے ایک پروگرام میں اس محبت کا اعتراف کرکے تصدیق کر دی۔ اب ان کی شادی کے حوالے سے بھی اہم خبر آ گئی ہے۔ رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور نے بھی عالیہ کو بطور بہو قبول کر لیا ہے۔

اس سے قبل رنبیر کپور کی تمام گرل فرینڈز، بشمول کترینا کیف اور دپیکا پڈوکون، کو نیتو کپور نے پسند نہیں کیا تھا۔

(جاری ہے)

دوسری طرف رنبیر کے والد رشی کپور نے رنبیر کی زندگی میں آنے والی ہر لڑکی کو کھلے دل سے قبول کیا۔کپور خاندان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ عالیہ بھٹ نے نیتو کا دل جیت لیا ہے اور وہ اسے بہو بنانے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ چنانچہ اب رنبیر اور عالیہ کی شادی پکی ہو چکی ہے۔

اگر سب کچھ ٹھیک چلتا رہا تو ان کی شادی آئندہ سال میں کسی وقت ہو جائے گی۔ عالیہ اور رنبیر دونوں بھی شادی کے لیے تیار ہیں۔ تاہم کپور خاندان کی بہوؤں کی روایت کے برعکس عالیہ شادی کے بعد بھی شوبز سے وابستہ رہیں گی۔ اس سے قبل نیتو کپور اور کرینہ کپور کی والدہ ببیتا نے کپورخاندان میں شادی کے بعد فلم نگری سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔
وقت اشاعت : 14/08/2018 - 12:36:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :