’’جڑواں ٹو‘‘ میں سلمان خان کی انٹری ، فلمی سین جاری

ہفتہ 23 ستمبر 2017 13:00

’’جڑواں ٹو‘‘ میں سلمان خان کی انٹری ، فلمی سین جاری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) بالی وڈ فلمساز ڈیوڈ دھون کی نئی فلم’’ جڑواں ٹو‘‘ میں سلمان خان کی ویڈیو جاری کردی گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم فلم’’ جڑواں ٹو‘‘ میں اداکار ورون دھون ڈبل رول میں کام کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

سلمان خان کی ماضی کی اس فلم کے سیکوئل کو اسی انداز میں ترتیب دیاگیاہے جیسے ماضی میں فلم سامنے آئی تھی۔ اداکار ورون دھوان نے اپنے سوشل اکاونٹ پر ایک فلمی سین پیش کیاہے جس میں سلمان خان ڈبل رول میں نظرآرہے ہیں۔ اس چھوٹے سے سین میں ورون دھون کے ڈبل رول کے ساتھ سلمان خان بھی ڈبل رول میں ہی دکھائی دے رہے ہیں۔ سلمان کے ساتھ ورون دھوان کا یہ فلمی سین سوشل میڈیا کافی مقبول ہورہاہے۔مذکورہ فلم29 ستمبر کو ریلیز کی جائیگی۔

وقت اشاعت : 23/09/2017 - 13:00:31

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :