سلمان خان کی فلم ’’ریس 3‘‘فلم عیدالفطر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

فلم میں سلمان خان ،جیکولین فرننڈس،ڈیزی شاہ اور بوبی دیول مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں

منگل 14 نومبر 2017 11:56

سلمان خان کی فلم ’’ریس 3‘‘فلم عیدالفطر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2017ء) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم’ ’ریس 3‘‘ فلم عیدالفطر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی-بھارتی فلم انڈسڑی میں ویسے تو 3 خانز کا ہی راج ہے، جن کی فلم ریلیز ہونے سئے پہلے ہی ہلچل مچا دیتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ہدایت کاروں کی اولین ترجیح بھی خانز ہی ہوتے ہیں اور ان میں سلمان خانز کی تو بات ہی الگ ہے۔

(جاری ہے)

سلمان خان اس وقت ریمو ڈی سوزا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ریس 3‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو کہ ’ریس‘ کا تیسرا سیکوئل ہے۔ سلمان خان نے فلم کے حوالے سے سماجی رابطے کی سائٹ پر فلم کی ایک تصویر جاری کردی ہے جس میں وہ نیلے کوٹ اور سیاہ شرٹ میں ملبوس اپنے بھرم کے ساتھ ہاتھ میں پستول لئے غصے سے دیکھے جا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ فلم میں سلمان خان ،جیکولین فرننڈس،ڈیزی شاہ اور بوبی دیول مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 14/11/2017 - 11:56:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :