اداکارہ فرح ناز ایک ماہ کے دورے پر برطانیہ جائیں گی

جمعرات 2 فروری 2017 12:23

اداکارہ فرح ناز ایک ماہ کے دورے پر برطانیہ جائیں گی
رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2017ء) اداکارہ فرح ناز ایک ماہ کے دورے پر برطانیہ جائیں گی ۔ اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ وہ برطانیہ میں قیام کے دوران خصوصی شو میں پرفارم کریں گی ۔

(جاری ہے)

فرح ناز نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کی بیرون ملک میں مانگ اور قدر اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا پاکستان کے ٹیلنٹ کو مانتی ہے ،دیار غیر میں بسنے والے پاکستانی اپنے ہم وطن فنکاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہیں انکے شو کامیاب کروانے کی کوشش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ برطانیہ واپسی کے بعد مقامی تھیٹر میں نئی آئٹم کیساتھ پرفارم کرینگی ۔

وقت اشاعت : 02/02/2017 - 12:23:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :