سٹیج ڈراموں کو سبق آمو سکرپٹ کی بجائے فحش ڈانس تک محدود کردیا گیا ہے :فرح ناز

بدھ 21 جون 2023 22:23

سٹیج ڈراموں کو سبق آمو سکرپٹ کی بجائے فحش ڈانس تک محدود کردیا گیا ہے :فرح ناز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2023ء) اداکارہ فرح ناز نے کہا ہے کہ دبئی کلب کلچر کو ملک میں متعارف کروانے والی لابی درحقیقت اسٹیج کی تباہی کی ذمہ دار ہے ۔فرح ناز کا کہنا ہے کہ ایک وقت تھا کہ آرٹسٹ کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے پرستار گھنٹوں انتظار کرتے تھے لیکن آج آرٹ اور آرٹسٹ کی تذلیل ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسٹیج کی بربادی کے اصل ذمہ داران وہ پروڈیوسر ز ہیں جوفنکاروں کو ڈرامے کی نشستیں فروخت کرنے پر مجبور کرتے ہیں ،آرٹ کی تباہی اس سے زیادہ اور کیا ہو سکتی ہے کہ بغیر سکرپٹ کے ڈرامے چل رہے ہیں ،نوجوان نسل کو تفریح کے نام پر فحاشی اور عریانی دکھائی جارہی ہے ،ڈراموں میں سبق آموز اسکرپٹ نکال کر صرف فحش ڈانس تک محدود کردیا گیا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ اسٹیج کی جو ساکھ بن چکی ہے اس کی وجہ سے بہت سے فنکار شرمندگی محسوس کرتے ہیں ۔
وقت اشاعت : 21/06/2023 - 22:23:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :