بالی ووڈ اداکارہ ’’تبو‘‘پاکستانی اداکار کی بیٹی نکلیں

بدھ 15 نومبر 2023 22:54

بالی ووڈ اداکارہ ’’تبو‘‘پاکستانی اداکار کی بیٹی نکلیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2023ء) بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی جانداری اداکاری کے باعث شہرت پانے والی بالی ووڈ اداکارہ ’’تبو‘‘پاکستانی اداکار کی بیٹی نکلیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ‘‘تبو’’ کے والد جمال ہاشمی ماضی میں ایک معروف پاکستانی اداکار تھے، یہ 1970 کی دہائی کی بات ہے کہ جب پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر اور ہدایت کار علی آفان صدیقی کو اپنی فلم کے لیے ایک چہرے کی تلاش تھی جو پہلے کبھی کسی فلم میں نظر نہیں آیا ہو، اسی دوران اٴْنہیں جمال ہاشمی کا معلوم ہوا اور انہوں نے اپنی فلم کے لیے جمال ہاشمی کا انتخاب کرلیا۔

علی آفان صدیقی کی پروڈیوس کردہ فلم ‘‘سزا’’ نے ریلیز کے بعد خوب مقبولیت حاصل کی، جس کے بعد جمال ہاشمی کا نام فلمی دنیا میں جمیل ہاشمی رکھ دیا گیا۔

(جاری ہے)

جمال ہاشمی نے بھارتی شہر حیدرآباد کے مسلمان گھرانے میں رضوانہ نامی خاتون سے شادی کی، اس جوڑی کے ہاں دو بیٹیوں کی پیدائش ہوئی جن میں بالی ووڈ اداکارہ ‘‘تبو’’ اور اٴْن کی بہن فرح ناز شامل ہیں، ‘‘تبو’’ کا اصل نام تبسم فاطمہ ہاشمی ہے وہ 4 نومبر 1971 کو پیدا ہوئیں۔

تبو نے جب بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو ان کے والد جمال ہاشمی ان کے بے حد خلاف تھے، وہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کی بیٹیاں فلموں میں کام کریں لہٰذا وہ اپنی بیٹیوں کو چھوڑ کر گمنامی کی زندگی گزارنے لگے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ تبو نے بھارتی فلم نگری میں اپنے فنی کیرئیر کا آغاز 1994 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’پہلا پہلا پیار‘‘ سے کیا جس کے بعد انہوں نے اپنی جانداراداکاری کی بدولت فلم نگری میں مقام بنایا جبکہ اداکارہ نے اپنے فلمی کیرئیر میں مختلف کردار ادا کرکے شائقین کو محظوظ کیا۔
وقت اشاعت : 15/11/2023 - 22:54:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :