افسوسناک واقعہ نے آسکر کا حسن و جمال چھین لیا، ڈونلڈ ٹرمپ

بہترین فلم کے ایوارڈ کے غلط اعلان پرانتہائی افسوس ہوا،امریکی صدرکا بیان

منگل 28 فروری 2017 11:59

افسوسناک واقعہ نے آسکر کا حسن و جمال چھین لیا، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ سیاست پرتوجہ مرکوزہونیکی وجہ سے آسکرمنتظمین کی نظر اصل کام سے چوک گئی،افسوسناک واقعہ ہوا،اس نے آسکرکاحسن وجمال چھین لیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسکرز میں بہترین فلم کے ایوارڈ کے غلط اعلان پر امریکی صدر ٹرمپ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ آسکرتقریب کے اآخرمیں جوہواوہ انتہائی افسوسناک تھا۔انہوں نے کہا کہ آسکرکی تقریب میں جاتارہاہوں،لیکن بہت خاص چیزکی کمی محسوس ہوئی۔واضح رہے کہ آسکرز میں غلطی سے بہترین فلم کے ایوارڈ کے لیے ’’مون لائٹ‘‘ کی بجائے ’’لالا لینڈ‘‘ کا اعلان کر دیا گیا تھا ۔

وقت اشاعت : 28/02/2017 - 11:59:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :