بھارتی ماڈل ایئرپورٹ پربم کی جھوٹی اطلاع دینے پر گرفتار

ماڈل گرل کنچن ٹھاکر نے اپنی دوستوں کے بیگ میں بم کی اطلاع دی جس پر ممبئی ایئرپورٹ پر افراتفری مچ گئی پولیس نے کنچن ٹھاکر کو فی الحال ضمانت پر رہا کردیا ہے لیکن انہیں اس مقدمے میں 3 سال جیل کاٹنا پڑسکتی ہے

منگل 7 مارچ 2017 11:46

بھارتی ماڈل ایئرپورٹ پربم کی جھوٹی اطلاع دینے پر گرفتار
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2017ء) بھارتی ماڈل کنچن ٹھاکر نے دہلی جاتے ہوئے ممبئی ایئرپورٹ پر بم کی جھوٹی اطلاع دے کرافراتفری مچادی جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ماڈل کنچن ٹھاکر اپنی دوستوں کے ساتھ ممبئی سے دہلی جانے کے لیے ایئرپورٹ پہنچیں جہاں انہوں نے سیکیورٹی کلیئرنس کے دوران اہلکاروں کو اپنی دوستوں کے ہینڈ بیگ ٹھیک سے چیک کرنے کا کہتے ہوئے بم کی اطلاع دی جس پر ممبئی ایئرپورٹ پر افراتفری مچ گئی اور دہلی جانے والی پرواز کو روک لیا گیا جب کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے کئی گھنٹے تلاشی کے بعد ایئرپورٹ کو کلیئر قرار دیا اور جھوٹی اطلاع دینے پر ماڈل گرل کو جہاز سے اتار کر گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ماڈل گرل پر مذاق میں عوام کی جان خطرے میں ڈالنے اور ایئرپورٹ پر افراتفری مچانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے کنچن ٹھاکر کو فی الحال ضمانت پر رہا کردیا ہے لیکن انہیں اس مقدمے میں 3 سال جیل کاٹنا پڑسکتی ہے۔
وقت اشاعت : 07/03/2017 - 11:46:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :