ریڈیو پاکستان لاہور کے ڈپٹی کنٹرولر(سی پی یو) سید شہوار حیدر انجم سپرد خاک ، رسم قل کل حیدر روڈ کرشن نگر واقع شیعہ مسجد میں ادا کی جائے گی

ہفتہ 7 اپریل 2018 13:58

ریڈیو پاکستان لاہور کے ڈپٹی کنٹرولر(سی پی یو) سید شہوار حیدر انجم سپرد خاک ، رسم قل کل حیدر روڈ کرشن نگر واقع شیعہ مسجد میں ادا کی جائے گی
لاہور۔7 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2018ء) ریڈیو پاکستان لاہور کے ڈپٹی کنٹرولر سنٹرل پروڈکشن (سی پی یو) سید شہوار حیدر انجم کو سینکڑوں مداحوں کے درمیان ساندہ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، مرحوم 6اپریل بروز جمعہ رات 9بجے اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔

(جاری ہے)

ان کی رسم قل کل 8 اپریل صبح 10بجے حیدر روڈ کریشنگر واقع شیعہ مسجد میں ادا کی جائے گی، سید شہوار حیدر ا نجم ریڈیو پاکستان لاہور سے 80 کی دہائی میں بطور پروڈیوسر منسلک ہوئے تھے، بطور پروڈیوسر سے ترقی کرتے کرتے وہ ان دنوں بطور ڈپٹی کنٹرولر سی پی یو لاہور میں کا کر رہے تھے، سید شہواد حیدر انجم کی قبر پر ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان اسلام آباد شفقت جلیل کی طرف سے چادر چڑھائی گئی، مرحوم کے جنازے میں ریڈیو پاکستان لاہور کے ڈپٹی کنٹرولر جاوید اختر ، پروگرام منیجر حفظ الرحمن ، پی ایم شاہد امین، اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو سرگودھا سلیم بزمی، سابق پی ایم ریڈیو احمد شیخ اسٹیشن ڈائریکٹر فیصل آباد ریڈیو اظہر علی ، ایس ڈی مظفر آباد ریڈیو محمد شکیل پروڈیوسر عابس رضا، حافظ نوید، شعبہ سیلز کے سربراہ محمد شفیق ، انجینئر ریڈیو نجم اکبر، عاصم بٹ، سابق ایس ڈی ریڈیو لاہور خالد وقار سید رضا کاظمی، انجینئر شاہ زیب، موسیقار وجاہت حسین، مجاہد حسین گلوکارانور رفیع ، ڈی جی پی آر کے عابد نور پروگرام منیجر ریڈیو حسن فاروقی ، پروڈیوسر رائے محمد عرفان ، غلام سرور بٹ، کامیڈین سعید سیکی، گلوکار آصف جاوید ، شوکت علی، امیر علی، شاعر منصب عباس رضوی ، حریم حیدر، قائم نقوی، پروگرام منیجر محمد عاطف اور ریڈیو پاکستان لاہور کے دیگر اسٹاف نے شرکت کی اور مرحومکے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا،

وقت اشاعت : 07/04/2018 - 13:58:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :