ملتان کے ہوٹل و گیسٹ ہائوسز کا خواجہ سراء فنکارائوں کو رہائشی کمرے دینے سے صاف انکار

جمعرات 19 اپریل 2018 13:13

ملتان کے ہوٹل و گیسٹ ہائوسز کا خواجہ سراء فنکارائوں کو رہائشی کمرے دینے سے صاف انکار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) ملتان کے اسٹیج ڈراموں میں پرفارم کرنے والے خواجہ سراء فنکارائوں کو ملتان کے ہوٹل و گیسٹ ہائوسز انتظامیہ نے رہائشی کمرے دینے سے صاف انکار کردیا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ملتان کے ہوٹل اور گیسٹ ہائوسز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خواجہ سرائوں کی وجہ سے ہمارے دیگر کسٹمر پریشان ہوتے ہیں کیونکہ ڈرامہ سے پہلے اور بعد میں ساری رات اوباش افراد کی آمد روفت جاری رہتی ہے اور دیگر افراد کو گاڑیوں کی پارکنگ کی جگہ بھی نہیں ملتی جبکہ اکثر افراد شراب پی کر ان خواجہ سرائوں کے کمرے میں شور شرابہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے کمروں میں فیملیز کو شدید پریشانی ہوتی ہے اکثر افراد کمروں میں جانے کی ضد کرتے ہیں جس کی وجہ لڑائی جھگڑے ہوتے ہیں لہٰذا آئندہ ان خواجہ سرائوں کو کمرے نہیں دئیے جائیں گے ۔

اس صورتحال کے بعد ڈرامہ پروڈیوسروں نے خواجہ سرائوں کو پرائیویٹ گھروں میں ٹھہرانے کا فیصلہ کرلیا ہے
وقت اشاعت : 19/04/2018 - 13:13:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :