بھارتی ضلع اندور میں نامور اور ابھرتی ماڈل انامیکہ ڈوبے کی پراسرار ہلاکت معمہ بن گئی

اتوار 14 مئی 2017 23:50

بھارتی ضلع اندور میں نامور اور ابھرتی ماڈل انامیکہ ڈوبے کی پراسرار ہلاکت معمہ بن گئی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2017ء) مغرب وسطی بھارتی ضلع اندور میں نامور اور ابھرتی ماڈل انامیکہ ڈوبے کی پراسرار ہلاکت معمہ بن گئی۔انامیکہ ڈوبے کی عمر 23 برس تھی، وہ مغرب وسطی بھارت کی فیشن وٹی وی انڈسٹری میں ابھرتی ہوئی ماڈل تھیں، مگر وہ مستقل طور پر کسی نوکری کی تلاش میں تھیں۔انامیکہ ڈوبے 10 مئی کو گھر سے نوکری کی تلاش میں جانے کا کہ کر نکلی تھی، مگر اس کے گھر والوں کو 2 دن بعد انامیکہ کے دوستوں نے ہسپتال سے فون کرکے لاش لے جانے کو کہا۔

انامکہ ڈوبے گھر سے نکلنے کے بعد اپنے دوست دھیرج شرما کے فلیٹ پر پہنچی، جہاں ان کے مزید 2 دوست بھی موجود تھے۔ ماڈل انامیکہ ڈوبے کو دھیرج شرما اور ان کے دوستوں نے تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا، جہاں وہ دوران علاج چل بسیں۔

(جاری ہے)

ماڈل کی پراسرار ہلاکت کی تحقیقات کرنے والی ٹیم میں شامل ایک پولیس عہدیدار کے مطابق لڑکی اور تینوں لڑکے رات کا کھانا ایک ساتھ کھانے کے بعد ایک ہی کمرے میں سوئے۔

تفتیشی ٹیم کے مطابق لڑکوں سے ابتدائی پوچھ گچھ سے پتہ چلا کہ انامیکہ ڈوبے صبح 8 بجے اٹھیں، اور واش روم گئیں، تو انہوں نے پیٹ میں درد کی شکایت کی، بعد ازاں سب لڑکے اپنے دفتر چلے گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق صبح 10 بجے انامیکہ ڈوبے کی طبعیت ایک بار پھر خراب ہوگئی، اور انہیں دو پہر ڈھائی بجے چوتھے رام ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ اگلے دن ہلاک ہوئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انامیکہ ڈوبے کی شروعاتی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ماڈل کے اندرونی جسمانی اعضائ پر سخت چوٹیں تھیں۔ڈل انامیکہ ڈوبے اپنے دوست کے پاس ہلاکت سے 2 دن قبل آئیں تھیں، اور اس کے فلیٹ پر رکی ہوئیں تھیں، جہاں دیگر دو لڑکے بھی تھے۔پولیس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے، تاہم تاحال واقعے سے متعلق کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔
وقت اشاعت : 14/05/2017 - 23:50:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :