ہندی میڈیم میں شاندار اداکار پر ودیا بالن کی صبا قمر کو مبارکباد

جمعہ 2 جون 2017 18:46

ہندی میڈیم میں شاندار اداکار پر ودیا بالن کی صبا قمر کو مبارکباد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2017ء) پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور بھارتی اداکار عرفان خان کی فلم ہندی میڈیم نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے اور کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے بھی فلم دیکھنے کا پروگرام بنایا تو وہ اس قدر لطف اندوز ہوئیں کہ صبا قمر کو مبارکباد دینے کیلئے ناصرف ان کا موبائل نمبر ڈھونڈا بلکہ انہیں واٹس ایپ پیغام بھی بھیج دیا جسے دیکھ کر یقینا صبا قمر کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ گئی۔

(جاری ہے)

صبا قمر کے موبائل پر موصول ہونے والا پیغام کچھ یوں تھا ہائی صبا میں ودیا بالن ہوں۔ آج ہندی میڈیم دیکھی اور تمہارا نمبر زینت سے لیا۔ میں تمہیں صرف یہ بتانا چاہتی ہوں تم فلم میں بہت زبردست نظرآ ئی ہو۔یہ ایک ایسا کردار تھا جسے مہم جو ہونے کے باعث کوئی بھی ناپسند قرار دے سکتا تھا لیکن تم نے اسے لوگوں کے بہتر بنا کر قابل یقین اور پسند آنے والے کردار بنا دیا, واقعی بہت ہی زبردست۔ تمہاری کارکردگی اور فلم کی بڑی کامیابی پر تمہیں مبارکباد دیتی ہوں۔ نیک تمنائیں۔
وقت اشاعت : 02/06/2017 - 18:46:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :