ٹام کروز کی فلم امریکن میڈ کا پہلا ٹریلر جاری

جمعرات 8 جون 2017 17:56

ٹام کروز کی فلم امریکن میڈ کا پہلا ٹریلر جاری
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2017ء) ہالی وڈ اداکار ٹام کروز کی فلم امریکن میڈ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ہالی وڈ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ٹام کروز کی فلم امریکن میڈ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، ایکشن ،کرائم اور تھرلر پر بننے والی فلم کی کہانی ایک امریکن پائلٹ اور ہسلر بیری سیل کی سچی کہانی پر مبنی ہے جسے سی آئی اے کی طرف سے منشیات فروش گینگ کے سرغنہ پابلو ایسکوبار کے خلاف خفیہ آپریشن کے لئے تعینات کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں سارہ رائٹ بیری سیل کی بیوی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔فلم 29 ستمبر کو سیما گھروں میں ریلیز کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 08/06/2017 - 17:56:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :