فلم نگری میں اپنا مقام بنانے کے لئے انہیں 9 سالہ طویل مشقت سے گزرنا پڑا، شروتی ہاسن

ہفتہ 10 جون 2017 21:48

فلم نگری میں اپنا مقام بنانے کے لئے انہیں 9 سالہ طویل مشقت سے گزرنا پڑا، شروتی ہاسن
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2017ء) بالی وڈ اداکارہ شروتی ہاسن نے کہا کہ فلم نگری میں اپنا مقام بنانے کے لئے انہیں 9 سالہ طویل مشقت سے گزرنا پڑا۔

(جاری ہے)

اداکارہ شروتی ہاسن نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا فلم نگری میں پہچان بنانا آسان نہیں تھا انہیں 9 سالہ طویل مشقت سے گزرنا پڑا اس کے بعد جا کر انہیں اب ہدایتکار فلموں میں لیتے ہیں اور فلموں کی کامیابی کی ضمانت بھی سمجھتے ہیں،اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے والد کمال ہاسن کی پہچان کا سہارا نہیں لیا بلکہ اپنے بل بوتے پر فلم نگری میں پہچان حاصل کی ہے،انہیں خوشی ہے کہ وہ والدین کے لئے باعث فخر ہیں،اداکارہ کی نئی فلم شاباش نیدو ہے جس کی عکسبندی جاری ہے اور جلد ہی مکمل کر لی جائے گی۔

وقت اشاعت : 10/06/2017 - 21:48:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :