لاہور کی مقامی عدالت نے ادکارہ اور ماڈل ڈولی کو عدالت احکامات پر عمل نہ کرنے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

جمعرات 15 جون 2017 17:31

لاہور کی مقامی عدالت نے ادکارہ اور ماڈل ڈولی کو عدالت احکامات پر عمل نہ کرنے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2017ء) لاہور کی مقامی عدالت نے ادکارہ اور ماڈل ڈولی کو عدالت احکامات پر عمل نہ کرنے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔سول کورٹ میں مقامی شہری عمران نے دعوی دائر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ماڈل ڈولی نے ایک کنسرٹ میں درخواست گزار کی کمپنی کا لوگو بلا اجازت استعمال کیا ہے۔

(جاری ہے)

دعویٰ میں بتایا گیا کہ لوگو قانون کے تحت رجسٹر کرایا گیا ہے اور اس کے مالکانہ حقوق کے تحت اسے بغیر اجازت استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

دعوی میں الزام لگایا گیا کہ ماڈل ڈولی بغیر اجازت لوگو کو چوری کرکے استعمال کیا ہے اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ عدالت نے ماڈل ڈولی کو متعدد بار دعویٰ کا جواب جمع کرانے کی ہدایت کی لیکن عدالتی احکامات پر عمل نہ کیا گیا جس پر عدالت نے ڈولی کو حتمی نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 22 جون تک ملتوی کر دی۔(ایم خالد)
وقت اشاعت : 15/06/2017 - 17:31:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :