پاکستان میں بھارتی فلموں پر پابندی کا فیصلہ ہماری انڈسڑی کے مفاد میں ہے اداکار ندیم

منگل 4 جولائی 2017 20:46

پاکستان میں بھارتی فلموں پر پابندی کا فیصلہ ہماری انڈسڑی کے مفاد میں ہے اداکار ندیم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2017ء) پاکستان کے نامور اداکار ندیم نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی فلموں پر پابندی کا فیصلہ ہماری انڈسڑی کے مفاد میں ہے سنیما مالکان اگر پاکستانی فلموں کی نمائش کو زیادہ سے زیادہ وقت دیں گے تو فلموں کا بزنس اچھا ہوگا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں ندیم نے کہا کہ اس وقت حالات پاکستانی فلموں کے لیے بہت سا زگار ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اچھی اور معیاری فلمیں بنانے پر توجہ دیںاچھی کہانیوں کا انتخاب اور بہتر موضوع کی تلاش سے فلمیں عوام کے معیار پر پوری اترسکتی ہیں۔

وقت اشاعت : 04/07/2017 - 20:46:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :