کاجل چوہدری نے شوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ کر بیوٹی پارلر کھول لیا

جمعہ 1 ستمبر 2017 13:20

کاجل چوہدری نے شوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ کر بیوٹی پارلر کھول لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2017ء) اسٹیج اور فلموں کی مقبول اداکارہ کاجل چوہدری نے شوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ کر بیوٹی پارلر کھول لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کاجل چوہدری نے شوبز کو خیر باد کہہ کر اپنا ذاتی بیوٹی پارلر بنا لیا ہے اور آج کل وہ اپنا سارا وقت بیوٹی پارلر کو دے رہی ہیں ۔ اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ فنکاروں کے لئے خصوصی رعائتی پیکج دینے کے ساتھ سینئر فنکاروں کا میک اپ فری ہے کیونکہ اتنا تو سینئر اداکاروں کا ہم پر حق ہے ۔

وقت اشاعت : 01/09/2017 - 13:20:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :