احمد بٹ نے حمیرا ارشد کو طلاق دینے کیلئے حق مہر معاف کرنے کا مطالبہ کر دیا

اتوار 10 ستمبر 2017 12:50

احمد بٹ نے حمیرا ارشد کو طلاق دینے کیلئے حق مہر معاف کرنے کا مطالبہ کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2017ء) گلوکارہ حمیر اارشد کو طلاق دینے کیلئے ان کے شوہر احمد بٹ نے حق مہر معاف کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق گلوکارہ حمیر اارشد اور انکے شوہر کے درمیان طویل عرصے سے اختلافات چل رہے تھے اور نوبت علیحدگی تک پہنچ چکی ہے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل احمد بٹ نے بیٹے کو سپرد کرنے کے عوض حمیر اارشد سے گھر اپنے نا م منتقل کرنے کی شرط عائد کی تھی لیکن گلوکارہ نے انکار کر دیا تھا تاہم اب احمد بٹ نے حمیر اارشد کو طلاق دینے کیلئے حق مہر نقد 15لاکھ روپے اور30تولے سونا معاف کرنے کی شرط رکھی ہے مگر حمیر اارشد نے اس سے بھی انکا رکر دیا ہے ۔ اس سلسلہ میں جب دونوں سے رابطے کی کوشش کی تو رابطہ نہ ہو سکا ۔

وقت اشاعت : 10/09/2017 - 12:50:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :