ٹویٹر اکائونٹ بند ہونے پر کمال خان نے خودکشی کی دھمکی دیدی

ہفتہ 4 نومبر 2017 13:01

ٹویٹر اکائونٹ بند ہونے پر کمال خان نے خودکشی کی دھمکی دیدی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 نومبر2017ء) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمال آر خان جنھیں عرف عام میں کے آر کے سے جانا جاتا ہے کا ٹویٹر اکاؤنٹ بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان کی شکایت پر بند کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کمال آر خان نے اپنے ردعمل میں کہا ٹویٹر انتظامیہ نے ان پر لاکھوں روپے کا جرمانہ کیا اور اب اچانک میرا اکاؤنٹ بند کر دیا گیا ہے۔ میں اس اقدام سے سخت ذہنی دباؤ میں ہوں اگر ٹویٹر انتظامیہ نے میرا اکاؤنٹ بحال نہ کیا تو میں خود کشی کر لوں گا اور آپ لوگ ہی میری موت کے ذمہ دار ہونگے۔

وقت اشاعت : 04/11/2017 - 13:01:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :