بھارت میں شوبز سے وابستہ افراد کی اکثریت خود غرض ہے عروہ حسین

جمعہ 10 نومبر 2017 17:39

بھارت میں شوبز سے وابستہ افراد کی اکثریت خود غرض ہے عروہ حسین
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2017ء) اداکارہ وماڈل عروہ حسین نے کہا ہے کہ بھارت میں شوبز کا کاروبار کرنے والوں کی اکثریت انتہائی خود غرض ہے۔

(جاری ہے)

عروہ حسین نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ دنیا کی دوسری بڑی فلم انڈسٹری ہے اوروہاں ہرروزکی ایوریج کے حساب سے تین سے پانچ فلمیں نمائش کے لیے پیش ہوتی ہیں۔ وہاں پرفنکاروں ، گلوکاروں اورشاعروں کی بھی کوئی کمی نہیں ہے لیکن اس کے باوجود اگرپاکستانیوں کی صلاحیتوں سے استفادہ کیا جاتا ہے توضروراس میں کوئی بات ہو گی وگرنہ بھارت میں شوبز کا کاروبار کرنے والوں کی اکثریت انتہائی خود غرض ہے اور ویسے بھی یہ ایک کاروبار ہے ۔۔

وقت اشاعت : 10/11/2017 - 17:39:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :