بھارتی ثقافت کوکوئی فلم تباہ کرنے کے قابل نہیں ہے، بالی وڈ اداکارہ رچا چڈا

جمعرات 16 نومبر 2017 14:07

بھارتی ثقافت کوکوئی فلم تباہ کرنے کے قابل نہیں ہے، بالی وڈ اداکارہ رچا چڈا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ رچا چڈا نے کہا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ ہماری ثقافت اور مذہب اتنے کمزور ہیں کہ ایک فلم اسے تباہ کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ رچا چڈا نے ہدایتکار سنجے لیال بھنسالی کی فلم کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ ہماری ثقافت اور مذہب بہت کمزور ہیں کہ ایک 2 گھنٹے پر مشتمل فلم اسے تباہ یا خراب کر سکتی ہے، دوسری بات یہ کہ ہم جمہوری ملک میں رہ رہے ہیں جہاں سنسر بورڈ ہماری فلموں کو کلیئر کرنے کے بعد سرٹیفیکیٹ دیتا ہے،میرے نزدیک فلم ’’پدماوتی ‘‘ دیکھے بغیر اس پر تبصرہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

فلم ’’پدماوتی ‘‘ میں اداکار رنویر سنگھ ،دیپیکا پڈوکون اور شاہد کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ،فلم یکم دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 16/11/2017 - 14:07:20

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :