فلم ’’جنگلی‘‘کے پہلے شیڈول کی عکس بندی تھائی لینڈ میں مکمل

پیر 8 جنوری 2018 13:40

فلم ’’جنگلی‘‘کے پہلے شیڈول کی عکس بندی تھائی لینڈ میں مکمل
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2018ء) بالی وڈ اداکارودیت جموال نے فلم ’’جنگلی‘‘کے پہلے شیڈول کی عکسبندی تھائی لینڈ میں مکمل کر لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ودیت جموال فلم ’’جنگلی‘‘ میں جانوروں کے ڈاکٹر کا کردارادا کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی ایک ایسے انسان کے گرد گھومتی ہے جو غیر قانونی طور پر ہاتھیوں کے شکار کرنے والے لوگوں کو بے نقاب کرتا ہے ۔ فلم ساز نے فلم کو حقیقت کے قریب لانے کے لئے فلم کے پہلے شیڈول کی عکسبندی تھائی لینڈ میں کی ہے جو کہ مکمل بھی کر لی گئی ہے۔ فلم جلد ہی نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 08/01/2018 - 13:40:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :