ہالی ووڈ ‘ تھرل کامیڈی فلم گیم نائٹ کی نئی جھلکیاں ریلیز

اتوار 28 جنوری 2018 13:01

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جنوری2018ء) ہالی ووڈ کی کامیڈی فلم گیم نائٹ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔جوہن فرینسس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی چند ایسے دوستوں کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک پراسرار قتل کی واردات کی گتھی سلجھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں جیسن بیٹ مین، ریچل میک ایڈمز، کیل چینڈلر، جیسے پلیمنز، جیفرے رائٹ، لمورن مورس اور شیرون ہورگن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔جوہن ڈیوس اور جیسن بیٹ مین کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی سے بھرپور یہ فلم23فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 28/01/2018 - 13:01:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :