فلمی کیئریئرکی کمائی سے ایک گھر خریداتھا جس پر محمد شاہد حسین شمسی نامی شخص نے فراڈ کرکے قبضہ جمالیا،فلم سٹار لیلیٰ

میرے ساتھ ظلم کی انتہا ہوئی ہے،انصاف کی اپیل کرتی ہوں ،پریس کانفرنس

جمعہ 9 فروری 2018 20:43

فلمی کیئریئرکی کمائی سے ایک گھر خریداتھا جس پر محمد شاہد حسین شمسی نامی شخص نے فراڈ کرکے قبضہ جمالیا،فلم سٹار لیلیٰ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2018ء) پاکستان کی مشہور فلمی سٹار لیلیٰ نے کہاہے کہ اپنی سولہ سترہ سالہ فلمی کیئریئرکی کمائی سے ایک گھر خریداتھا جس پر محمد شاہد حسین شمسی نامی شخص نے فیصل بینک کے منیجر کے ساتھ ملکرفراڈ کرکے قبضہ جمالیا۔پانچ سال پہلے ڈھائی کروڑ کا گھرشاہد حسین سے خریدا ،جنہوںنے اعتبارمیں دھوکہ دیا،ان کے ساتھ معاہدہ طے ہوا تھا کہ گھرخریدنے کی مدمیں مقررہ رقم طے شدہ مدت میںدینے کے بعدگھر میرے نام کریںگے رقم ادا کرنے کے بعدکچھ عرصے بعد فیصل بینک کے حکام نے بغیرکسی وارننگ نوٹس کے میرے گھر پر چھاپا مارا، جسمیںسات لاکھ نقدی سمیت گھر کے سارے سامان توڑ دیئے،انہوںنے انصاف کے لئے اعلیٰ حکام سمیت چیف جسٹس آف پاکستان سے گزارش کی اور کہا کہ میرے ساتھ ظلم کی انتہا ہوئی ہیں، انصاف کی اپیل کرتی ہوں، ان خیالات کا اظہار مشہور فلمی سٹار لیلیٰ نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ڈھائی کروڑ کا گھر شاہد حسین نامی شحص سے خریدا ، جس میں معاہد ہ طے ہوا تھاکہ پورے پیسے دینے کے بعد گھر میرے نام کریںگا، مدت پورے سے پہلے میں نے پیسے ادا کردیئے، کچھ عرصے بعد فیصل بینک نے زبردستی قبضہ کردیا،جس کے بعدمیں نے ہائی کورٹ میں کیس کیااور ساتھ بیکنگ کیس بھی کیا لیکن ابھی تک انصاف نہیں ملا ، انہوں نے مزید کہا کہ اپنی مداحوں کے لئے بھی پیغام ہے کہ میرے مسئلے کو سوشل میڈیافلیٹ فارم کے ذریعہ بھی پھیلائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میری والد، والدہ، بھائی کا انتقال ہوگیا جس کی وجہ سے میری سپورٹ والا اب کوئی نہیں رہا، پراپرٹی خریدنے کے دوران میرے ساتھ تین گواہان موجود تھے ، قریبی تھانوںمیں درخواستیںبھی دی، لیکن انصاف نہ مل سکا،انہوں نے آخرمیں کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے اپیل کی کہ میرے ساتھ ہونے والے اس ظلم پر ازخود نوٹس لیں۔
وقت اشاعت : 09/02/2018 - 20:43:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :