سری دیوی ہمیشہ یاد رہیں گی، کاجول

جمعرات 1 مارچ 2018 19:23

سری دیوی ہمیشہ یاد رہیں گی، کاجول
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ اداکارہ سری دیوی ہمیشہ یاد رہیں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کاجول نے انسٹاگرام پر سری دیوی کی موت پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ سری دیوی ہمیشہ یاد رہیں گی، ان کی فلم انڈسٹری میں گرانقدر خدمات ہیں، اگر فلم انڈسٹری کو 100 سال گزرے ہیں تو ان میں سے 50 ان سے متعلق ہوں گے۔

(جاری ہے)

اداکارہ کاجول اپنے شوہر اجے دیوگن کی پروڈکشن فلم ایلا میں دکھائی دیں گی جس میں وہ سنگل مدر اور گلوکارہ کا کردار ادا کر رہی ہیں جس کے ہدایتکار پرادیپ سرکار ہیں۔۔

وقت اشاعت : 01/03/2018 - 19:23:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :